3 جنوری 2012 - 20:30

سعودي شاہي خاندان نے ملک کے مشرقي علاقوں ميں مظاہروں کو دبانے کے لئے بڑي تعداد ميں سيکورٹي اہلکاروں کو تعينات کرديا ہے-

ابنا: اطلاعات ہيں کي بڑي تعداد ميں سعودي سيکورٹي فورس کے اہلکار مشرقي علاقے القطيف ميں داخل ہوگئے ہيں جہان حاليہ چند مہينوں سے مسلسل پرامن مظاہرے ہورہے ہيں-

بعض ذرائع نے بتايا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي تعيناتي کے مقام سے فائرنگ کي آوازيں بھي سني گئي ہيں-

بعض خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سعودي سيکورٹي فورس نے پانچ افراد کو مفرور قرار ديکر گرفتار بھي کرليا ہے -

اسي کے ساتھ القطيف کے فريڈم يوتھ اتحاد کے جاري کردہ بيان ميں لوگوں سے جمعے کے روز مظاہرے کرنے کي اپيل کي گئي ہے- بيان ميں کہا گيا ہے کہ القطيف کے بعض سرکرہ رہنماؤں کي گرفتار کے خلاف جمعے کے روز حريت پسندوں کے زلزلے کے عنوان سے مظاہرے کئے جائيں گے- القطيف کے فريڈم يوتھ الائنس کے بيان ميں آيا ہے کہ عوامي تحريک کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور گرفتاريوں سے اس تحريک کو دبايا نہيں جاسکتا-

واضح رہے کہ سعودي عرب کے شيعہ مسلمان کئي مہينے سے ملک ميں جاري مذہبي تفريق اور امتيازي سلوک کے خلاف پرامن مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں-...............

/169